IQNA

8:11 - July 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3506410
بین الاقوامی گروپ- جموں کشمیر کی عوام نے شیخ ابراھیم زکزاکی کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا۔

ایکنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز " کشمیری انقلابی جوانوں کے تعاون سے بارہ مولا میں شیخ ابراھیم زکزاکی کے حق میں مظاہرے کیے گیے۔

 

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے تھے جنپر نعرے درج تھے «زکزاکی کو آزاد کرو»،‌ «نائجیرین حکومت مردہ باد» اور «نائجیرین فوج مردہ باد».

 

مظاہرے میں شامل جوان عرفان حسین کا کہنا تھا: ہم چاہتے ہیں کہ فوری طور پر شیخ زکزاکی کو رہا کیا جائے اور انکو علاج معالجے کی سہولت ملنی چاہیے۔

 

شیخ زکزاکی سال ۲۰۱۵ میں حملے میں شدید زخمی ہوگیے تھے اور اس وقت سے زندان میں زخمی حالت میں بسر کررہے ہیں۔

 

وہ انکی بیوی قید میں تشویشناک حالت میں موجود ہیں اور سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حکومت انہیں آزاد کرنے سے گریز کررہی ہے۔

 

شِخ زکزاکی کی ایک آنکھ ضائع ہوچکی ہے انکا ایک بازو کام نہیں کررہا اور ڈاکٹروں کے مطابق انکی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔/

3829321

نام:
ایمیل:
* رایے: