
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «دارالقرآن آستانہ حسینی» کے مطابق ھزار حافظ قرآن پروگرام کے مطابق محفل جشن میں
۱۲۵۲ طلبا اور طالبات حفاظ کے علاوہ اہم شخصیات شریک تھیں۔
پروگرام کا آغاز آستانہ حسینی کے قاری و موذن حاج «اسامه کربلایی»، کی تلاوت سے ہوا جسکے بعد آستانہ حسینی کے متولی شیخ «عبدالمهدی کربلایی» نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہزار حافظ پرگروام کے اختتام پر اب ۱۰ هزار حافظ قرآن کے پروگرام پر کام شروع ہوگا۔

آستانہ حسینی کے دارالقرآن مرکز کے ڈائریکٹرشیخ «حسن المنصوری» نے بھی خطاب کیا جبکہ ہزار حافظ قرآن کے حوالے سے ڈکومنٹری کی نمایش بھی کی گیی۔
پروگرام میں ایرانی مقابلوں کے جج «عبدالرسول عبایی»، اور شام کے شیخ القرآء «رفعت علی دیب» نے بھی خطاب کیا۔
آستانہ حسینی کے سید جعفرالموسوی، ادارہ اوقاف کے قرآنی شعبے کے رافع العامری کے علاوہ شام ، لبنان، ایران اور دیگر ممالک کی اہم شخصیات محفل جشن میں تشریف فرما تھیں۔
اعلی کارکردگی دکھانے والے طلبا اور طالبات میں توصیفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے گیے۔
قابل ذکر ہے کہ سال ۲۰۰۹ سے آستانہ حسینی کے تعاون سے«هزار حافظ قرآن کریم» پروگرام شروع کیا گیا تھا۔/