
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «براثا» کے مطابق عراق کے شیعہ مرجع تقلید آیتالله «محمد سعید حکیم» نے صوبہ«ذیقار» کے یونیورسٹی طلبا کے گروپ سے ملاقات میں کہا: جوانوں بالخصوص طلباء کو محرم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اور انہیں حضرت سیدالشهدا (ع) اور اهل بیت (ع) اور انکے اصحاب کی قربانیوں کو درک کرنا چاہیے۔
آیت اللہ حکیم نے مقاصد امام حسین(ع) پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین(ع) نے اسلامی اصول اور اقدار بالخصوص نماز، تقوا، اخلاص، اور قرب خداوندی جودنیا و آخرت کی سعادت ہے کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
شیعہ مرجع تقلید نے دعا کی کہ خدا سب کو ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور سب کو بھلا کرے۔/