IQNA

14:42 - September 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3506578
بین الاقوامی گروپ: سری لنکا میں عاشورائے حسینی میں خلل ڈالنے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ایکنانیوز - سحرٹی وی کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی ایک عدالت نے 2 سخت گیر بودھ تنظیموں کی جانب سے عاشورائے حسینی کے موقع پر مظاہرہ کرنے پر پابندی لگادی۔
 
خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہےکہ کولمبو کی عدالت نے بودھ راہبوں کی سربراہی میں 2 گروپوں کو روکنے کے احکامات جاری کئےہیں۔
 
خیال رہے کہ یکم محرم سے 10 محرم تک جاری رہنے والے مذہبی اجتماعات اور عزاداری میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے تقریباً 25 ہزارافراد کولمبو پہنچ چکے ہیں۔
نام:
ایمیل:
* رایے: