IQNA

7:31 - November 29, 2019
خبر کا کوڈ: 3506911
بین الاقوامی گروپ- معروف شخصیت کے حامی احمد شربہ ایرانی قونصلیٹ جلانے میں مرکزی کردار بتایا جاتا ہے۔

ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق قونصلیٹ جلانے کا مرکزی کردار احمد شربہ " سابق گورنر نجف عدنان الزرفی" کا اہم حامی بتایا جاتا ہے۔

عدنان الزرفی اس وقت عراقی رکن پارلیمنٹ اور النصر پارٹی کا رکن ہے جسکی سربراہی سابق وزیراعظم عراق حیدر العبادی کررہا ہے۔

احمد شربہ نجف مظاہروں میں پیش پیش رہا ہے۔

عدنان الزرفی فرد تمام مظاہروں میں عوام کو مشتعل کرنے، عراقی حکام کے خلاف بغاوت اور شیعہ حکام کے خلاف اکسانے میں مصروف عمل رہتا ہے۔

مذکورہ فرد امریکی حکام کے قریب رہتا ہے اور انکے گھر کے اکثر افراد امریکہ میں رہتے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق نجف میں ایرانی قونصلیٹ کے سامنے واقع ریسٹورنٹ میں چند مشکوک افراد نے اچانک حملہ کرکے قونصلیٹ کا نذر آتش کیا۔

گذشتہ سال بصرہ میں اور چند مہینے پہلے کربلا میں بھی ایرانی قونصلیٹ کو جلانے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔/

3860257

نام:
ایمیل:
* رایے: