ھندوستان میں مسلمانوں کی حالت زار پر اسلامی تنظیم کا اظھار تشویش

IQNA

ھندوستان میں مسلمانوں کی حالت زار پر اسلامی تنظیم کا اظھار تشویش

8:49 - December 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3507009
بین الاقوامی گروپ- او آئی سی نے ہندوستان میں مسلم اقلیت کی صورتحال پر تشویش کا اظھار کیا ہے۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے: ہندوستان میں مسلمانوں کی موجودہ حالت اور بابری مسجد وغیرہ کے حوالے سے مسائل پر تنظیم کو تشویش ہے اور مسلمانوں کے حقوق اور سیکورٹی پر توجہ دی جائے۔

 

اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ ادارہ صورتحال کا جایزہ لے رہا ہے اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اقلیتوں کے حقوق کی نگہداری ضروری ہے۔

 

او آئی سی نے خبردار کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کے اثرات خطرناک ہوسکتے ہیں اور ممکن ہے اس مضمرات سے پورا علاقہ متاثر ہو۔/

3866050

نظرات بینندگان
captcha