ایران کے تعاون سے فلپاین میں قرآنی مقابلے + تصاویر

IQNA

ایران کے تعاون سے فلپاین میں قرآنی مقابلے + تصاویر

10:34 - December 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3507014
بین الاقوامی گروپ- ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے بلیو مسجد میں حسن قرآت کے مقابلے منعقد کیے گیے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق منیلا کی  بلیو مسجد میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے حسن قرآت کے مقابلے منعقد ہوئے۔

 

مقابلوں میں بلیو مسجد کے نمایندے اور منتظمین کے علاوہ مختلف علاقوں سے تیس قرآء شریک تھے۔

 

ایرانی ثقافتی سفیر مرتضی صبوری نے تقریب سے خطاب میں کہا: قرآن کریم ھدایت کی نورانی کتاب ہے جو انکے آخری نبی

حضرت محمد(ص) پر نازل ہوئی ہے اور مسلمانوں کی سعادت اس کتاب کی پیروی میں رکھی گیی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: حدیث کے مطابق بہترین والدین وہ ہیں جو اپنی اولاد کو قرآن سکھائے اور رسول اکرم (ص) بھی فرماتے ہیں کہ تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سکھے اور دوسروں کو سکھائے۔

 

صبوری نے قرآنی تعلیمات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کو قرآن فھمی کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

 

مقابلوں کے اختتام پر اول تا سوم آنے والے قرآء کو انعامات دیے گیے۔

 

ایرانی ثقافتی سفیر نے انعامات تقسیم کیے اور مقابلوں کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔/

3866304

نظرات بینندگان
captcha