
ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق شمالی امریکہ کے مسلمانوں کا تین روز اجتماع نماز جمعہ کے ساتھ شروع ہوچکا ہے۔
اس اجتماع میں ۱۰۰ سو مسلم دانشور «آج کے درپیش چیلنجیز اور کل کے لیے سرمایہ کاری» کے موضوع پر خطاب کریں گے۔
توقع کی جارہی ہے کہ اس اجتماع میں دنیا بھر اور امریکہ سے بیس ہزار مسلمان شریک ہوں گے جسمیں اسلاموفوبیا، تعصب اور نسل پرستی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال اور مباحثے ہوں گے۔
اجتماع میں مسلمانوں کو درپیش اہم مسایل کا جایزہ بھی لیا جائے گا جبکہ راہ حل اور اقتصادی چیلنجیز پر گفتگو بھی ہوگی۔
اجتماع میں نمازجماعت، لیکچرز، ورکشاپس، مختلف اشیاء کے اسٹالز، قرآنی مقابلے، اسلامی موسیقی اور بچوں کے پروگرامز شامل ہیں۔
مذکورہ اجتماع سال ۲۰۰۱ سے شروع ہوا ہے جسمیں ۱۵۰۰ افراد جبکہ گذشتہ سال کے اجتماع میں ۲۱ هزار مسلمان شریک تھے۔
امریکی مسلم انجمن اور شمالی امریکہ کے مسلمانوں کی انجمن تربیتی، مذہبی انجمن ہے جو اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے کام کررہی ہیں۔/