
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ایرانی ماہر قرآنی حسین اسدی کی زیرنگرانی یوگنڈا کے دارالحکومت کامپالا میں منعقد کیا گیا ہے جسمیں پندرہ سنیر قرآنی طلبا صوت و لحن اور دیگر معارف سے مستفید ہورہے ہیں۔
یوگنڈا میں ایرانی ثقافتی مرکز محمدرضا قزلسفلی کا کہنا تھا: قرآنی ہدایت کی کامل ترین کتاب ہے جسمیں ہماری سعادت کا نسخہ رکھا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا: قرائت، حفظ، تدبر، اور قرآن فھمی انسانی کامل کی راہ میں مراحل ہیں۔
قزلسفلی نے موجود حالات کو بحران خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کی پہچان اور قرآنی کی شناخت کے ساتھ رسول اکرم(ص) اور اهل بیت(ع) کی پیروی میں راہ نجات پوشیدہ ہے۔
ایرانی ثقافتی مرکز کے سربراہ نے کہا کہ دشمنوں کی سازشوں سے نجات قرآنی ہدایات کی پیروی میں پوشیدہ ہے
انکا کہنا تھا کہ ایران حفاظ کرام اور قرآء کی حمایت کے ساتھ انکی ترقی کے لیے بھی کوشاں ہے۔
قرآنی ورکشاپ میں قرآن طرز زندگی کے ہمراہ قرآنی اصول و ضوابط کے مختلف امور پر لیکچرز دیے گیے۔/