آیت‌الله سیستانی: امریکی حملے میں داعش کو نابود کرنے والے ہیروز شہید کردیے گیے ہیں۔

IQNA

آیت‌الله سیستانی: امریکی حملے میں داعش کو نابود کرنے والے ہیروز شہید کردیے گیے ہیں۔

13:13 - January 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3507047
بین الاقوامی گروپ ــ آیت‌الله سیدعلی سیستانی نے سردار سلیمانی اور حشدالشعبی کے کمانڈروں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے امریکی اقدام کو خلاف قانون قرار دیا۔

ایکنا نیوز- السومریہ نیوز کے مطابق  عراق کے اعلی دینی مرجع آیت اللہ سیستانی نے بغداد ايئر پورٹ کے قریبی میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عراقی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

 

آیت اللہ سیستانی کے بیان کو شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ سیستانی نے ابو مہدی مہندس، میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ہمراہ دیگر8 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عراقی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے ۔

 

انھوں نے عراقی حکومت پر زوردیا کہ sh امریکہ کو عراقی قوانین نقض کرنےاجازت نہ  دیں  اور عراقی سرزمین کو امریکہ کے نجس اور منحوس وجود سے پاک کرنے کی کوشش کریں ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے عراقی عوام کے امن و سلامتی کو نشانہ بنا رکھا ہے اور وہ خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ حملے میں داعش دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے والے ہیروز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔/

3868593

نظرات بینندگان
captcha