کربلاء؛ مواکب حسینی کا مرکز نذر آتش

IQNA

کربلاء؛ مواکب حسینی کا مرکز نذر آتش

17:28 - January 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3507097
بین الاقوامی گروپ- شرپسند مظاہرین نے کربلا میں موکب انجمن کے مرکز کو آگ لگا دی۔

ایکنا نیوز- «الفرات نیوز» کے مطابق کربلا مظاہرے میں شرپسند افراد نے حملے میں ایک ریسٹورنٹ کے علاوہ مواکب انجمن کے مرکز کو بھی نذر آتش کیا۔

 

رپورٹ کے مطابق دیگر افراد نے موکب مرکز کی آگ کو خاموش کرنے کی کوشش کی جبکہ شر پسند آگ اور پٹرول سے شرپسندی کررہے تھے۔

مظاہرین نے وزیراعلی ہاوس پر بھی حملے کی کوشش کی تاہم پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ سے مظاہرین کو پسپا کردیا۔

 

بعض رپورٹس کے مطابق کربلا میں  «بدر» فاونڈیش کے دفتر کو بھی جلایا گیا ہے اور فرنچ نیوز کے رپورٹر کو اغوا کرنے کی اطلاعات ہیں۔

 

زرایع کے مطابق چند مسلح افراد نے السید ریسٹورنٹ کے سامنے سے فرنچ نیوز کے رپورٹر «سلمان الیاسری کو اغوا کیا۔

بصرہ میں بھی مظاہروں کی اطلاعات ملی ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے دن سے عراق کے بعض شہروں میں دوبارہ مظاہرہ شروع ہوا ہے۔

 

ذی‌قار، بصره، کربلا اور واسط کے شہروں میں مظاہرے ہوئے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ امریکی ایمبیسی کا ہاتھ مظاہروں کے پچھے پوشیدہ ہے۔/

3871157

 

نظرات بینندگان
captcha