مراکش؛ قرآنی فیسٹیول میں ۵۰۰ قرآء کی شرکت

IQNA

مراکش؛ قرآنی فیسٹیول میں ۵۰۰ قرآء کی شرکت

7:25 - January 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3507127
بین الاقوامی گروپ- ساتواں تجوید قرآن فیسٹیول اور مقابلہ بدھ سے مراکش کے شہر کاسابلانکا میں شروع ہوگا۔

ایکنا نیوز- خبر رساں ادارے oujdacity.net»، کے مطابق مذکورہ بین الاقوامی قرآنی فیسٹیول مراکش کی سوشل ڈیولپمنٹ اتھارٹی «بادرة» کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔

 

مذکورہ ادارے کے مطابق فیسٹیول میں مراکش کے مختلف علاقوں سے مقامی اور غیر ملکی ۵۰۰ قرآء بشمول خواتین و حضرات شریک اور مقابلے میں حصہ لیں گے۔

 

اس سال قرآنی فیسٹیول میں معروف عرب قاری «هاجر بوساق» کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائےگا۔

 

اعلامیے کے مطابق چار روزہ فیسٹیول میں خواتین اور مرد الگ الگ شعبوں میں حصہ لیں گے جبکہ عمر کے حوالے سے بھی مختلف کیٹگریز شامل ہیں۔

 

فیسٹیول میں اہم انعامات کے علاوہ نعت خوانی (ص) اور مذہبی ترانے بھی پیش کیے جائیں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ انجمن «بادرة» تجوید فیسٹیول کے علاوہ اب تک شعرو شاعری اور دیگر علمی و ثقافتی موضوعات پر بین الاقوامی فیسٹیول منعقد کراچکی ہے۔

 

واضح رہے کہ کہ گذشتہ سال بین الاقوامی قرآنی فیسٹیول میں اسلامی ممالک کے بعض اہم قرآء جیسے

شیخ سعید مسلم، شیخ محمد الکنتاوی، عبدالمجید الصویری اور یاسین الشهب کی حوصلہ افزائی کی جاچکی ہے۔/

3872747

نظرات بینندگان
captcha