مونسٹر؛ جرمنی میں اسلام شناسی کا عظیم مرکز

IQNA

مونسٹر؛ جرمنی میں اسلام شناسی کا عظیم مرکز

7:30 - January 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3507129
بین الاقوامی گروپ ــ مونسٹر یونیورسٹی کے اسلام شناسی مرکز کے سربراہ نے ایرانی ثقافتی نمایندے سے ملاقات میں اس مرکز کو سب سے بڑا مرکز قرار دیا ہے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق جرمنی میں ایرانی ثقافتی سفیر اور مونسٹر یونیورسٹی کے اسلام شناسی مرکز کے سربراہ  مھند خورشید کی ملاقات میں دو طرفہ علمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ملاقات میں مھند خورشید نے  شهید قاسم سلیمانی کی شہادت کے حوالے سے تعزیت کا اظھار کیا۔

 

ایرانی ثقافتی نمایندے حمید محمدی نے اسلام اور مذاہب شناسی کے ایران میں وسیع امکانات کے حوالے سے گفتگو اور تعاون کی پیشکش کی۔

 

انہوں نے مونسٹر اسلام شناسی مرکز کے ساتھ علمی تحقیقی مطالعات میں تعاون کا بھی خیرمقدم کیا۔

 

محمدی نے اس شعبے کے تعاون سے شیعه‌شناسی چیر کا تھران، قم یا مشھد کے اعلی تعلیمی اداروں کے تعاون سے مونسٹرمیں قایم کرنے کی پیشکش کی ۔

 

مُهَنَد خورشید نے اسلامی مرکز کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا: جرمنی میں یہ اسلام شناسی کا سب سے بڑا مرکز ہے اور اس مرکز میں ۹۰۰ طلبا مشغول ہیں جنمیں تیس کے قریب پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔

 

اسلام شناسی مرکز سربراہ کے مطابق ان طلبا سے مدارس، مساجد اور اسکولوں میں کام لیے جائیں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ پروگرام کے مطابق  سال ۲۰۲۱ ایران کے تعاون سے ایرانشناسی چیر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

 

مُهَنَد خورشید کا کہنا تھا کہ شیعه‌شناسی اور اس مرکز کو کالج میں تبدیل کرنے کے حوالے سے سال ۲۰۲۱ میں اقدامات زیر غور ہیں۔

 

ملاقات میں دو طرفہ علمی اور ثقافتی تعاون اور تجربوں کے تبادلے کے حوالے سے مختلف شعبوں میں کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔/

3872644

 

نظرات بینندگان
captcha