دنیا میں رونما ہونے والے واقعات منفرد رجحان اور واقعے کی نوید دے رہے ہیں۔ رھبر معظم

IQNA

دنیا میں رونما ہونے والے واقعات منفرد رجحان اور واقعے کی نوید دے رہے ہیں۔ رھبر معظم

17:09 - January 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3507150
بین الاقوامی گروپ-شہادتیں، عسکری توانائیاں ، عوام کی میدان میں بےمثال موجودگی ، نوجوانوں کا قوی اور پختہ جذبہ اور اس کے ہمراہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہزاروں سرگرم مجموعہ اور معنوی رجحان ، آج کی دنیا میں ایک منفرد اور انوکھے رجحان کی خبـر دے رہے ہیں۔

ایکنا نیوز- رھبری ویب سائٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغام ویانا میں پڑھایا گیا۔ اس پیغام میں آپ نے فرمایا ہے کہ یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے 54 ویں اجلاس کے نام پیغام میں فرمایا: آج دنیا میں رونما ہونے والے واقعات ایک منفرد اور انوکھے رجحان کا مظہرہیں۔

رہبر معظم نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ کا اجلاس اہم حوادث اور واقعات کے درمیان منعقد ہورہا ہے ان میں ہر واقعہ  ایران کی مسلمان اور انقلابی عوام کی عظمت اور اعتبار کے جلوؤں کا مظہر ہے شہادتیں، عسکری توانائیاں ، عوام کی میدان میں بےمثال موجودگی ، نوجوانوں کا قوی اور پختہ جذبہ  اور اس کے ہمراہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہزاروں سرگرم مجموعہ نیز ملک بھر کے جوانوں میں عظيم الشان دینی اور معنوی رجحان ، آج کی دنیا میں ایک منفرد اور انوکھے رجحان کی خبـر دے رہے ہیں۔ ایک ایسا رجحان جو مستقبل کی تاریخ پر اپنے گہرے اور عمیق اثرات مرتب کرسکتا ہے ۔ اللہ تعالی کی طاقت اور مدد سے انقلاب اسلامی کا دوسرا قدم ، اس رجحان کو کمال تک پہنچانے اور مثمر ثمر بنانے میں اہم اور مؤثر ثابت ہوسکے۔

نظرات بینندگان
captcha