امریکا کا شیطانی سینچری ڈیل منصوبہ کبھی پورا نہیں ہوگا، رہبر انقلاب اسلامی

IQNA

امریکا کا شیطانی سینچری ڈیل منصوبہ کبھی پورا نہیں ہوگا، رہبر انقلاب اسلامی

8:12 - January 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3507171
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ امریکا کا شیطانی سینچری ڈیل منصوبہ کبھی پورا نہیں ہوگا.

ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی کے ٹوئٹرپیچ پر، سینیچری ڈیل کی رونمائی پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے گزشتہ سال کے خطاب کو دوبارہ نشر کیا گیا ہے جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ مسئلہ فلسطین کو ذہنوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا اور یقینا فلسطینی قوم اور تمام مسلم اقوام سینچری ڈیل کے مقابلے میں ڈٹ جائیں گی اور اسے ناکام بنا دیں گی۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے اپنے اس بیان میں فرمایا تھا کہ اللہ نے چاہا تو فلسطین کے بارے میں سینچری ڈیل کے نام سے امریکہ کا شیطانی اور خباثت آمیز منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور جو لوگ بیت المقدس کو یہودیوں کے حوالے کرنے کی باتیں کر رہے ہیں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سینچری ڈیل پر عالمی حوالے سے مختلف سطوح پر اعتراضات اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور بڑی تعداد میں اہم رہنماوں اور جماعتوں نے اس معاملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسکی مذمت کی ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha