سینچری ڈیل بارے سلامتی کونسل کی خصوصی نشست 11 فروری کو ہوگی

IQNA

سینچری ڈیل بارے سلامتی کونسل کی خصوصی نشست 11 فروری کو ہوگی

12:18 - February 06, 2020
خبر کا کوڈ: 3507202
بین الاقوامی گروپ- فلسطین اور قدس معاملے پر اہم اجلاس بند کمرے میں منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز- (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سینچری ڈیل بارے خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین اور بلجیئم کے سفیر مارک پیسٹن ڈی بایسٹور نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے سینچری ڈیل منصوبے کے بارے میں گفتگو کے لیے گیارہ فروری کو سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔پیسٹن نے کہا کہ اس اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین سینچری ڈیل کے بارے میں محمود عباس کے خیالات سے آگاہی حاصل کریں گے۔

بیلجیئم کے سفیر مارک پیسٹن نے سلامتی کونسل کی مرحلہ وار صدارت سنبھالنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گیارہ فروری کو اس اجلاس کے انعقاد کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر اور داماد جرڈ کوشنر اس ڈیل کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے اور سوالوں کے جوابات دیں گے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ یہ اجلاس بند کمرے میں ہوگا

نظرات بینندگان
captcha