IQNA

7:04 - February 17, 2020
خبر کا کوڈ: 3507246
بین الاقوامی گروپ- یورپی یونین کا وزراء خارجہ سطح پر اہم اجلاس آج منعقد ہورہا ہے جسمیں سینچری ڈیل پر غور ہوگا۔

ایکنا نیوز-  فلسطینی نیوز «صفا» کے مطابق یورپی وزراء خارجہ کا اہم اجلاس آج منعقد ہورہا ہے جسمیں فلسطین اور اسرائیل مسئلے پر ٹرمپ کے منصوبے کا جایزہ لیا جائے گا۔

 

نیوز ایجنسی «صفا» کا کہنا ہے کہ چیک ری پبلک کے دارالحکومت میں گذشتہ روز مظاہرہ ہوا جسمیں عوام نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

 

فلسطینی گروپس کی دعوت پر مظاہروں میں بڑی تعداد میں یورپی موجود تھے جنہوں نے امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔

 

مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور تصاویر اٹھا رکھے تھے۔

 

چیک میں فتح گروپ کے نمایندے «محمد عیسی» نے اس مظاہرے کے حوالے سے کہا : مظاہرین نے ٹرمپ اور نتین یاہو منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔

 

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی حقوق کے لیے کردار ادا کریں۔/

3879130

نام:
ایمیل:
* رایے: