ہندوستان میں پرتشدد واقعات ہندوستانی ثقافت اورتہذیب کی روح کے منافی ہیں

IQNA

ہندوستان میں پرتشدد واقعات ہندوستانی ثقافت اورتہذیب کی روح کے منافی ہیں

14:58 - March 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3507327
تہران( ایکنا) اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ہندوستان میں ہونے والے حالیہ مسلم کش فسادات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے حالیہ واقعات ہندوستانی ثقافت اور تہذیب کی روح کے منافی ہیں۔ بھارتی حکومت کو تشدد روکنے کے سلسلے میں اپنی تمام ظرفیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ہندوستان ہونے والے حالیہ مسلم کش فسادات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے حالیہ واقعات ہندوستانی ثقافت اور تہذیب کی روح کے منافی ہیں۔ بھارتی حکومت کو تشدد روکنے کے سلسلے میں اپنی تمام ظرفیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ہندوستان مختلف مذاہب ، ادیان ، زبانوں ، تہذیبوں اور ثقافتوں کا گہوارہ رہا ہے اور اس کا سب سے بڑا طرہ امتیاز اور حسن یہی ہے کہ وہاں تمام ادیان اور مذاہب باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں اور اس یکجہتی اور اتحاد کو برقرار رکھنا موجود حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ لاریجانی نے کہا کہ بھارت کے بنیادی آئين میں تمام مذاہب اور ادیان کے حقوق کو اچھے اور صاف و شفاف طریقہ سے مد نظر رکھاگيا ہے جو ہندوستان کے بنیادی آئين کی شاندار خوبصورتی ہے۔ لاریجانی نے بھارتی حکومت پر زوردیا کہ وہ مسلمانوں اور دیگر ادیان کے خلاف تشدد کی لہر کو روکنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ د اریوں پر عمل کرے اور کشیدگی کو باہمی مذاکرات اور بھارت کے بنیادی آئين کے دائرے میں رہ کر حل کرنے کی کوشش کرے۔ لاریجانی نے ایران اور ہندوستان کے تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب اور ادیان کے درمیان بھائي چارہ بہت ضروری ہے اور بھارتی حکومت کو اس بات پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

mehrnews.com

نظرات بینندگان
captcha