سیدمقتدی صدر: ٹرمپ نے مخالفوں میں کرونا وائرس پھیلایا ہے

IQNA

سیدمقتدی صدر: ٹرمپ نے مخالفوں میں کرونا وائرس پھیلایا ہے

6:07 - March 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3507372
تہران( ایکنا) مقتدی صدر نے امریکی صدر کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور ان جیسوں نے دنیا کو برباد کردیا ہے اور اب اصلاح کے دعوے کرتے ہیں۔

عراق میں صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدرنے ٹرمپ کے اصلاح اور علاج کے حوالے سے ٹوئٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کمنٹ کیا ہے کہ یہی لوگ مسائل اور کرونا پھیلاو جیسی مشکلات کے ذمہ دار ہیں کیونکہ کرونا سے اکثر انکے مخالفین زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے ٹرمپ کے دعوے کے انہوں نے کرونا سے مقابلے کے لئے بڑا قدم اٹھایا ہے کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے: اس حال میں کرونا کنڑول کی باتیں کرتے ہو کہ تمھاری پالیسیوں کی وجہ سے کرونا پھیلا ہے۔

 

انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے: ہم تمھارے علاج کو بالکل نہیں مانگتے اور خدا پر ہمارا توکل اور ایمان ہے، تم صرف خدا ہی کے نہیں بکہ دنیا کی تمام ملتوں کے دشمن ہو۔/

3884833

نظرات بینندگان
captcha