آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عراق میں اقوام متحدہ کے نمایندے اور بین الاقوامی ماہرین امریکی حملے میں متاثرہ بلڈنگ کا معائنہ کریں۔
روضہ حسینی کی جانب سے عراق میں قائم یواین کے نمایندے کو رسمی طور پر خط لکھا گیا ہے کہ وہ جمعہ کے دن امریکی حملے میں متاثر کربلا ائیرپورٹ کا دیگر ماہرین کے ہمراہ معائنہ کریں۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ وہ آکر دیکھ لیں کہ ائیرپورٹ غیرفوجی تھا اور اسی طرح مالی حوالے سے نقصانات کا تخمینہ لگائے۔/