ایکنا نیوز- ایران اور عراق سے آئے زائرین میں بعض جو شیخ زاید ہسپتال کوئٹہ میں زیرعلاج ہیں انکو سہولت کی فراہمی کے لیے مجلس وحدت اور بعض دیگر مذہبی جماعتوں کے رضا کار حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ایثار و فداکاری کی داستاں رقم کررہے ہیں۔
یہ جوان کھانے کی فراہمی کے علاوہ زیرعلاج زایرین کی دیگر مختلف ضرورتوں کو بھی حد امکان تک پورا کرنے کی کاوش کرتے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما آغا رضا صاحب کی کوششوں سے قرنطینہ میں جو زائرین ہے ان کے لیے راشن کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ جسے زائرین کے فیملیز میں تقسیم کیا جائے گا۔ یہ راشن پی ڈی ایم اے کی طرف سے آغا رضا صاحب کو دیا گیا ہے تاکہ زائرین میں تقسیم کروائے۔
قابل ذکر ہے کہ مختلف حلقوں میں ان جوانوں کے جذبوں کو بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے جو جان خطرے میں ڈال کر مریضوں کی تیمار داری کررہے ہیں۔