امریکہ کا ایران پر مزید پابندیاں عائد

IQNA

امریکہ کا ایران پر مزید پابندیاں عائد

9:14 - March 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3507425
تہران( ایکنا) امریکی وزارت خزانہ نے مزید ایرانی اداروں اور اشخاص پر پابندیوں کا اعلان کیا۔

پابندیاں کیا ہٹاتے امریکہ نے دہشت گردی سے مقابلے کے بھانے مزید ایرانی اداروں اور شخصیات پر پابندیوں کا اعلان کردیا۔

 

رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے  ۱۵ ایرانی شخصیات اور ۵ ایرانی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

 

کمپنیوں میں ٹرانسپورٹ، تجارت، تعمیراتی اور دوا ساز ادارے شامل ہیں۔

 

ایران پر مزید پابندیاں اس حالت میں لگائی جارہی ہے جہاں ایران ان دنوں کرونا سے مقابلہ کررہا ہے۔

 

حال ہی میں آٹھ ممالک نے مشترکہ خط میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا تھا کہ کرونا روک تھام کے لیے ایران پر سے پابندیاں ختم کی جائے۔/

3887583

نظرات بینندگان
captcha