مسعود شجره: موجود حالات میں یران پر پابندی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی

IQNA

مسعود شجره: موجود حالات میں یران پر پابندی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی

10:47 - March 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3507433
تہران( ایکنا) لندن میں اسلامی انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ نے کرونا کے باوجود ایران پر پابندیوں کے جاری رہنے کو انسانی حقوق سے متصادم قرار دیا۔

لندن میں اسلامی انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ «مسعود شجره» نے ایکنا سے گفتگو میں کرونا ایشو کو آخری صدیوں میں بدترین انسانی بحران قرار دیا

انکا کہنا تھا:  تمام بڑی طاقتیں بھی اس سے مقابلے میں عاجز ہوچکی ہیں کیونکہ اس بحران نے غیر متوقع نقصانات پہنچایا ہے۔

 

انہوں نے ایران عوام کی مشکلات کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے وحدت کا بہترین مظاہرہ کیا اور تمام طبقے کرونا سے مقابلے کے لیے ایک صف میں آچکے ہیں۔

 

شجره کا کہنا تھا: دنیا کے لیے شرم کا مقام ہے کہ ان شرائط میں ایران پر پابندیاں برقرار رہیں، اس حال میں جہاں چین، اٹلی، اسپین، برطانیہ، جرمنی اور امریکہ جسی اقتصادی طاقتیں عاجز ہوچکی ہیں ایران کو اس حوالے سے پابندیوں کی زد میں رکھا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ پابندی نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے۔

 

لندن میں اسلامی انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر اس موقع پر مغربی ممالک امریکہ کے مقابلے میں اپنی پالیسی تبدیل نہ کریں تو ایران اور دیگر ممالک کی نسل نو کے لیے ثابت ہوگا کہ مغربی نظام ایک دہشت گردانہ نظام ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مغربی ممالک جانتے ہیں کہ ان پابندیوں کا انکو کچھ فائدہ نہیں مگر پھر بھی وہ ایران میں انسانی جانوں کے ضیاع پر خاموش ہیں۔

 

شجره نے کہا کہ امید ہےکہ مغربی ممالک کے شہری جو خود اس بحران سے پنجہ آزما ہیں ہماری شرائط کو درک کریں گے  اور سیاست دانوں پر دباو ڈالیں گے تاکہ وہ ان پابندیوں کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں اور اس صورت میں دنیا اس وائرس کو شکست دینے پر قادر ہوسکتی ہے۔/

3887621

نظرات بینندگان
captcha