برطانیہ؛ مسلمان روزہ دار ماه رمضان میں ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں- درخواست

IQNA

برطانیہ؛ مسلمان روزہ دار ماه رمضان میں ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں- درخواست

8:13 - April 17, 2020
خبر کا کوڈ: 3507518
تہران(ایکنا) بعض مسلمان شخصیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں رابطے کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔

کورونا نے دنیا میں بہت سے پروگراموں کو کینسل کردیا ہے اور بہت سے مساجد بھی مختلف ممالک میں بند ہوچکی ہیں۔ اگرچہ رمضان کی اہم ترین عبادت روزہ رکھنا ہے تاہم اس مہینے میں دعا، تفکر اور اجتماعی پروگرامز بھی شامل ہیں۔

 

بریڈفورڈ میں ادارہ صحت کے کارکن سهیل عباس نے کہا ہے کہ کہ وزارت صحت کی تاکیدات پر عمل لازم ہے تاہم رمضان پروگرامز کے لیے ویڈیو کانفرسنگ سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

 

عباس نے گھروں میں رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ گھروں پر رہنے سے اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس سال کا روزہ یہاں پر منفرد ہوگا اور بہت سے لوگ اپنے مرے ہوئے عزیزوں کے لیے دعا کریں گے۔

 

ٹیل ماما تنظیم نے بھی مسلم کیمونٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔

 

تنظیم کی ڈائریکٹرایمان عطا کا کہنا تھا کہ اس مہینے میں مسلمان انفرادی دعا و مناجات پر توجہ دیں۔

 

برطانیہ میں رمضان المبارک جمعرات تیئس اپریل سے شروع ہورہا ہے۔/

3892002

 

نظرات بینندگان
captcha