کردستان میں مساجد کھولنے کی مخالفت

IQNA

کردستان میں مساجد کھولنے کی مخالفت

12:25 - May 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3507580
تہران(ایکنا) انسداد کورونا کمیٹی نے عراقی کردستان میں مساجد کھولنے کی مخالفت کردی۔

عراقی کردستان میں انسداد کورونا وائرس کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف شہریوں اور بعض علما نے رمضان المبارک میں مساجد کھولنے کی درخواست کی ہے۔

کمیٹی کے مطابق اس حوالے سے وزیرصحت، وزیر اوقاف اور دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت کی گیی۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اکثر حکام نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ ان حالات میں مساجد کو کھولنے سے گریز کیا جائے۔

 

کمیٹی کے مطابق کردستان میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا کہ مساجد کو وائرس پھیلانے کے مراکز میں تبدیل کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

 

کمیٹی نے بیان میں کہا ہے کہ دس مئی تک مساجد بند رہیں گی اور اس وقت تک لوگ گھروں میں عبادت کریں۔/

3895650

 

نظرات بینندگان
captcha