ترکی، مساجد کھولنے کے امکانات روشن

IQNA

ترکی، مساجد کھولنے کے امکانات روشن

11:10 - May 17, 2020
خبر کا کوڈ: 3507646
تہران(ایکنا) ترکی کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر بارہ جون سے جمعے کے لیے مساجد کو کھولنے کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔

مذہبی امور کے سربراہ «ارباش شارک»، نے کہا ہے کہ وزارت صحت کے متعلقہ اداروں سے بات چیت کی گئی ہے تاکہ جمعہ نماز کا اہتمام کیا جا سکے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر بارہ جون سے نماز کی ادائیگی مساجد میں ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

 

ارباش کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے عید فطر کی نماز اور عید میل ملاپ ممکن نہیں ہوگا۔

 

ترکی میں  ۱۶ مارچ سے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام مساجد اور عبادت خانوں کو بند کردیا گیا تھا۔

 

ترکی کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثر بیماروں کی تعداد ایک لاکھ چوالیس ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد چار ہزار ہوچکی ہے۔/

3899379

نظرات بینندگان
captcha