IQNA

11:59 - June 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3507760
تہران(ایکنا) ملائیشیا نے کورونا وبا کے پیش نظر رواں سال اپنے شہریوں کو حج پر جانے سے روک دیا۔

ملائیشیا کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ رواں سال تقریباً 30 ہزار شہریوں نے حج پر جانا تھا تاہم وہ اب حج میں شرکت نہیں کرسکیں گے، یہ اقدام کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ملائیشیا کے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ اپنے مسلم اور پڑوسی ملک انڈونیشیا کے حج سے متعلق اقدامات پر عمل کرتے ہوئے کیا ہے، امید ہے کہ اس سال حج پر جانے والے عازمین حکومت کے اس فیصلے کو تسلیم کریں گے۔

خیال رہے ملائیشیا اورانڈونیشیا سمیت مسلم ممالک ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ہزاروں کی تعداد میں اپنے شہریوں کو حج کے لیے بھیجتے ہیں تاہم اس بار کورونا وبا کے پھیلاؤ کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے ملائیشیا اور انڈونیشیا کی جانب سے اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

ادھر کورونا وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب بھی رواں سال عازمین حج کی تعداد مختر کرنے اور علامتی تعداد کو حج اجازت دینے پر غور کررہا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے ملائیشیا سے پہلے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا مسلمان ملک انڈونیشیا رواں سال اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کرچکا ہے۔

699781

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: