سینچری ڈیل کے خلاف سوئیزرلینڈ میں مظاہرہ

IQNA

سینچری ڈیل کے خلاف سوئیزرلینڈ میں مظاہرہ

7:14 - June 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3507796
تہران(ایکنا) جوانوں کی انجمن «وائس فار ایوری ون» نے سوئیزرلینڈ میں آج سینچری ڈیل کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

سوئیزرلینڈ کی انجمن نے مغربی کنارے کو صھیونی علاقوں میں ضم کرنے کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

 

مظاہرے آج دو بجے (اکیس جون) انجمن جوانان Voix Pour tous  کے زیر اہتمام منعقد ہوں گے۔

 

سینچری ڈیل جسکو تمام معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دی جارہی ہے اس کے مطابق مغربی کنارے کے آدھے حصے کو مشرقی بیت المقدس سے جوڑا جارہا ہے۔

اس طرح غزہ کا صرف آدھا حصہ اور مغربی کنارے کو کچھ حصہ فلسطینیوں اور فلسطینی سرزمین کے لیے باقی رہے گا۔

اس معاملے کے مطابق بیت المقدس کی جگہ شہر ابودیس کو فلسطینی دارالحکومت قرار دیا جائے گا اور اس کے لیے فلسطین کو ۲۵ ارب ڈالر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

 

مذکورہ علاقوں کو صھیونی علاقوں میں ضم کرنے سے فلسطین کے مختلف علاقوں کا رابطہ ختم ہوگا جبکہ فسلطینی اقتصاد پر بڑا دھچکہ لگ سکتا ہے۔/

3905716

نظرات بینندگان
captcha