روس؛ «آرمیتاژ» میوزیم میں اسلامی آثار / ترکی و ایرانی قرآنی نسخوں کی نمایش

IQNA

روس؛ «آرمیتاژ» میوزیم میں اسلامی آثار / ترکی و ایرانی قرآنی نسخوں کی نمایش

8:29 - June 24, 2020
خبر کا کوڈ: 3507809
تہران(ایکنا) کورونا کے باوجود سن پیٹرزبرگ کی «آرمیتاژ» میوزیم میں اسلامی فن پاروں اور آثار کی نمایش کا بھرپور انداز میں پذیرائی کی جارہی ہے۔

سن پیٹرزبرگ کے «آرمیتاژ» میں مہینے کے آغاز سے شاندار نمایش جاری ہے ۔

 

اس میوزیم میں سال ۱۷۶۴ کو اسلامی شعبے کا افتتاح کیا گیا . پانچ منزلہ عمارت میں تیسرے طبقے کو «وینٹر محل» کے عنوان سے جانا جاتا ہے جسمیں اسلامی آثار موجود ہیں۔

 

اسلامی آثار میں مصر کے قدیم کپڑوں سے بنے اشیاء کے علاوہ شیشہ کے خوبصورت برتن شامل ہیں جو سرزمین شام و مصر کے ابتدائی دور سے متعلق بتائے جاتے ہیں۔

 

ان وسایل میں روس کے قدیم شہزادوں اور مصری بادشاہوں میں تحایف کے سامان اور مرکزی ایشیاء میں جنگوں کے میں مال غنیمت کے علاوہ ترکی اور ایران کے نادر قرآنی نسخے شامل ہیں۔

 

مذکورہ نادر وسایل کے علاوہ مٹی کے بنے قدیم زمانے کے ظروف بھی یہاں موجود ہیں جن کے اوپر  خط کوفی میں خطاطی کی گئی ہے اور خوبصورتی سے نقش ونگار کے آثار دیکھے جاسکتے ہیں۔ شیشے کے بنے اشیاء ایرانی شہر ری اور کاشان کی یاد دلاتے ہیں۔

روس؛ «آرمیتاژ» میوزیم میں اسلامی آثار / ترکی و ایرانی قرآنی نسخوں کی نمایش

آرمیٹیج میوزیم  میں سال ۲۰۰۸ کو «اسلامی دنیا، چین سے یورپ تک» کے عنوان سے بھی نمائش منعقد ہوچکی ہے جسمیں قرون وسطی اور صدر اسلام کے زمانے سے متعلق نادر اشِیاء اور فن پارے پیش کیے گئے تھے۔/

3906411

نظرات بینندگان
captcha