شیخ زکزاکی کے وکلاء نے فوری آزادی کا مطالبہ کردیا

IQNA

شیخ زکزاکی کے وکلاء نے فوری آزادی کا مطالبہ کردیا

9:19 - July 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3507946
تہران(ایکنا) نایجیریا کے شیعہ رھنما شیخ ابراهیم زکزاکی کے وکلاء نے شیخ کی فوری آزادی اور ان پر مقدموں کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔

نایجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ اور شیعہ رھنما شیخ ابراهیم زکزاکی کے وکلا نے شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ معلمه زینت پر تمام مقدموں کے خاتمے اور انکے فوری رہائی کے لیے دوبارہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

 

لندن میں اسلامی انسانی حقوق کے سربراہ مسعود شجره نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا: امید ہے درخواست پر منصفانہ عمل ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا: سال ۲۰۱۵ میں شیخ زکزاکی کو گرفتار کرلیا گیا اور سال ۲۰۱۶ میں عدالت نے انکی فوری رہائی اور تاوان دینے کا حکم دیاتاہم انکو رہا نہیں کیا گیا اور انکے کیس کو کادونا کی عدالت میں منتقل کیا گیا۔

 

شجره کا کہنا تھا: اگرچہ ۲۰۰ اسلامی تحریک کے اراکین اور شیخ کو عدالت نے بیگناہ قرار دیا ہے تاہم اب تک انکو رہا کرانے سے انکار کیا جارہا ہے ۔

 

شجرہ کے مطابق نایجریا کے قوانین کے مطابق ملک کے تمام زندانوں سے  ۶۰ سال سے زاید افراد کو رہا کرایا گیا تاہم  شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ زخمی اور بیمار ہونے کے باوجود اب بھی جیل میں موجود ہیں جنکی فوری رہائی کی اپیل کی گیی ہے.

 

رپورٹ کے مطابق ۳۰ جولائی کو درخواست پر سماعت متوقع ہے۔/

3911046

 

نظرات بینندگان
captcha