الکاظمی: قومی پرستی سے مقابلہ کریں گے / حشدالشعبی کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں

IQNA

الکاظمی: قومی پرستی سے مقابلہ کریں گے / حشدالشعبی کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں

9:03 - July 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3507957
تہران(ایکنا) عراقی وزیراعظم نے قوم پرستی اور افراتفری پھیلانے کی کوششوں کو عراق کے خلاف سازش قرار دیا۔

عراقی وزیراعظم نے اعلی سیکورٹی اجلاس جو شمالی بغداد کے شهر الطارمیه میں منعقد کیا گیا تھا کہا کہ قوم پرستی اور فرقہ پرستی کی سازشوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔

 

عراقی جوائنٹ چیف کا اجلاس میں کہنا تھا: ہماری فورسز کی آنکھیں کھلی ہیں اور ہم دہشت گردی کے ہر قسم کی سازش کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور ہم کسی افراتفری کی اجازت نہیں دیں سکتے۔

 

الکاظمی نے عراقی فورسز کو ٹارگٹ بنانے کی افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ عراق میں قبائلی جنگوں اور فرقہ وارانہ جنگوں کی سازش کرنا چاہتے ہیں تاہم انکو سختی روکا جائے گا۔

 

عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا: رضار کار فورس الحشد الشعبی اور دیگر عراقی فورسز کے خلاف تبلیغات شرم آور ہیں اور قومی ہیروز پر تمہت قابل افسوس ہے۔

 

عراقی فورس کے سربراہ کا کہنا تھا: ہماری فورسز جنہوں نے سخت ترین جنگوں میں مثال قایم کی ہے ہر طرح کا امن قایم کرنے پر قادر ہے۔

 

عراقی بریگیڈیر«علی غیدان» پر حال ہی میں شهر الطارمیه میں حملہ کیا گیا جسمیں وہ درجہ شہادت پر فائر ہوئے اور اسی حوالے سے الکاظمی خصوصی دورے پر اس شہر میں موجود ہے۔/

3911634

نظرات بینندگان
captcha