خیبر پختونخوا کے شیعہ نشین شہر پاراچنار کے مین طوری بازارمیں دھماکاہوا ہے جس سے کئی افرادزخمی ہوگئے ہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 20سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے اب تک حتمی طور پر کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے البتہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد سبزی کے ٹھیلے کے نیچے چھپایا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ یہاں دھماکوں کی ذمہ داری عام طور پر تکفیری دہشت گرد لشکرجھنگوی،داعش اور طالبان تنظیمیں قبول کرتی ہیں۔