تہران(ایکنا) حزبالله لبنان کے جنرل سیکریٹری نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ صحت کے اصولوں پر رعایت کے ساتھ اس میدان میں جنگ کا فاتح بنیں۔

حزبالله لبنان کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصراللہ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگر بعض پروٹوکولز پر درست عمل کیا جائے تو یقینی طور پر کورونا وائرس کے مقابلے میں جنگ میں فتح ہوگی۔
ماسک لگائے حسن نصراللہ کی مختصر ویڈیو میں انکا کہنا تھا: اگر ہم نے کوتاہی کی تو معاشرہ بڑی مصیبت سے دوچار ہوسکتا ہے اور خدا نہ کرے کہ ایسا ہو۔
حزبالله لبنان کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا: صبر، استقامت، بردباری، خدا پر توکل اور اعتماد، دعا، توسل، کوشش، عقل و دانش کے تقاضوں پر عمل سے اس میدان میں ہم اس میدان میں فتح حاصل کرسکتے ہیں۔/