کربلا معلی میں ۱۳ محرم تک داخلے پر پابندی

IQNA

8:01 - August 24, 2020
خبر کا کوڈ: 3508113

کربلا معلی میں ۱۳ محرم تک داخلے پر پابندی

تہران(ایکنا) کربلا پولیس نے اعلان کیا ہے کہ غیر مقامی افراد تیرہ محرم تک کربلا نہیں آسکتے۔

کربلا معلی میں ۱۳ محرم تک داخلے پر پابندی

کربلا پولیس کے ترجمان «علاء الغانمی» نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس بحران کی وجہ سے وزارت صحت کی تاکید پر کربلا میں مقامی افراد کی عبادت کی وجہ سے غیر مقامی افراد کے داخلے پر تیرہ محرم تک پابندی برقرار رہے گی۔

 

الغانمی کا کہنا تھا: کورونا روکنے کے لیے پولیس یہاں پر زیارت عاشورا میں صرف مقامی افراد کو اجازت دے گی اور غیر مقامی افراد کسی طور یہاں نہیں آسکتے۔

 

کربلا میں اب تک کورونا کے پوزیٹو کیسز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد ۶ هزار تک ہوچکی ہے۔/

3918502

نظرات بینندگان
captcha