
سوشل میڈیا کے مطابق شمالی نایجریا کی مجلس عزاداری امام حسین(ع) جو کادونا میں اسلامی تحریک کے توسط سے منعقد ہوئی تھی اس پر پولیس نے حملہ کیا۔
سوشل میڈیا تصاویر کے مطابق پولیس نے اپنی ایک گاڑی کو آگ لگانے کے الزام میں کادونا میں مجلس عزاداری پر حملہ کیا اور فائرنگ سے تین عزاداروں کو شہید کردیا ہے۔
وائرل شدہ ویڈیو کے مطابق پولیس فائرنگ اور تشدد کے بعد مجلس میں شریک عزاداروں کے گاڑیوں کو بھی آگ لگا رہی ہے۔
شیخ «ابراهیم زکزاکی» سے وابستہ اسلام تحریک نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سال ۲۰۱۵ کو بھی نایجرین فورسز نے شھر زاریا کے نزدیک شیخ ابراھیم زکزاکی کے اجتماع پر وحشیانہ حملے میں شیخ زکزاکی کے رشتہ داروں سمیت ہزار سے زائد افراد کو قتل کردیا تھا اور شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا اور عدالتی حکم کے باوجود وہ اب تک قید میں بسر کررہے ہیں۔/