بغداد میں «دجله» چینل کا آفس نذر آتش

IQNA

بغداد میں «دجله» چینل کا آفس نذر آتش

9:12 - September 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3508151
تہران(ایکنا) مذکورہ چینل کی جانب سے شب عاشورا توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر عوام نے اس چینل کو آگ لگا دی۔

سینکڑوں عراقیوں نے ٹی وی چینل «دجله» کی جانب سے عاشور کے دن توہین آمیز نشریات پر «الجادریه» کے علاقے میں واقع چینل کے آفس کو جلا دیا۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل کلیپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل افراد آفس کے اندر گھس کر اس کو مکمل طور پر جلا رہے ہیں۔

بغداد کے علاقے «الرصافه» کی عدالت نے چینل کے سربراہ «جمال الکربولی» کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے۔

 

دجله چینل پر شب عاشور رقص و سرور کا پروگرام نشر کیا گیا جس سے عوام شدید مشتعل ہوئے۔

 

سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید مذمت کرتے ہوئے اس چینل کو مکمل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔/

ویڈیو کا کوڈ

3920162

نظرات بینندگان
captcha