
کویت میں رہنے والی مصری نژاد مصری خاتون کھلاڑی منال رستم حجاب کے ساتھ پانچ بار عالمی میراتھن جیت چکی ہے۔
منال مصر، دبئی، کویت، عمان، اردن، لندن اور میڈریڈ میراتھن جیت چکی ہے۔
منال پہلی عربی خاتون ہے جو حجاب کے ساتھ «نائیک» ڈریسز کے اشتہار میں آچکی ہے۔
منال کوہ پیمائی کا بھی شوقین ہے اور روس و افریقہ کے بلند و بالا چوٹیوں کو سر کرچکی ہے۔
حجاب کے بارے میں یورونیوز سے گفتگو میں انکا کہنا تھا: مجھ پر حجاب ٹھونسا نہیں گیا ہے بلکہ میں نے خود اپریل 2001 میں ارادہ کیا کہ حجاب کرونگی گرچہ میرے فیصلے سے کافی لوگوں کو حیرت ہوئی۔
منال رستم کا فیس بک پر «زندگی حجاب کے ساتھ» پیج موجود ہے اور اس بارے میں انکا کہنا تھا : ۸۰ لڑکیاں میرے پیچ پر موجود ہیں اور ان سے سچی گفتگو ہوتی ہے۔
ممکن ہے کہ ایک با کردار اچھی لڑکی کا خدا کے ہاں مجھ سے بہتر مقام ہو گرچہ وہ حجاب نہ کرتی ہو میں فیصلہ نہیں کرسکتی میں صرف سب کو دعوت دیتی ہوں کہ وہ میرے پیج کی وزٹ کرلیں گرچہ مسلمان نہ ہو اور یہ کہ جو خود حجاب کرتی ہے انکی حمایت کریں۔
میں لڑکیوں سے کہونگی کہ حجاب کی وجہ سے اسپورٹس نہ چھوڑیں اور بالکل اسی طرح اسپورٹس کی وجہ سے حجاب نہ چھوڑیں۔/