IQNA

10:13 - September 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3508266
تہران(ایکنا) «عراقیون» اور جماعت علمای عراق کے سربراہ «عمار حکیم» نے مسجد سھلہ کے امام آیت‌الله سیدمحمدحسین حکیم کی وفات پر تعزیت کا اظھار کیا ہے۔

عراقیون الائنس کے سربراہ «عمار حکیم» نے تعزیتی پیغام میں کوفہ کی مسجد سھلہ کے امام  آیت‌الله سیدمحمدحسین حکیم کی وفات پر تسلیت پیش کی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: عالم مجاهد و زاهد، حضرت آیت‌الله محمدحسین حکیم، امام مسجد سهله کی وفات کی خبر ملی، خداوند متعال سے انکے لیے رحمت واسعه اور انکے دوستوں اور عزیزوں کے لیے اجر و صبر کی درخواست کرتا ہوں۔

ایکنا نیوز کے مطابق جماعت علمای عراق کے سربراہ نے بھی  آیت‌الله حکیم کی وفات پر بیان جاری کیا ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

جماعت علمای عراق کے سربراہ شیخ خالد الملا اور تمام دیگر اراکین  آیت‌الله سیدمحمدحسین حکیم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظھار کرتے ہیں۔

اس عظیم نقصان پر  مراجع عظام اور عالم اسلام کی خدمت میں تسلیت عرض ہے۔

اس مصیبت کی گھڑی میں دعا ہے کہ خدا اس عظیم عالم کو جوار رحمت میں محشور فرمائے اور انکے خاندان اور چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس عظیم مجاہد و عالم کو جنت میں انبیاء، صدیقین، شهدا و صالحان کے ہمراہ محشور فرمائے۔

آیت‌الله سیدمحمدحسین حکیم کوفہ کی مسجد سهله کے امام اور معروف حکیم خاندان کے چشم و چراغ تھے جو جمعہ کو نجف اشرف میں انتقال کرگئے۔/

3925408

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: