خالد الملأ وحدت کانفرنس سے: وحدت اسلامی پرامن زندگی کی بقاء ہے

IQNA

خالد الملأ وحدت کانفرنس سے: وحدت اسلامی پرامن زندگی کی بقاء ہے

7:22 - November 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3508445
تہران(ایکنا) جماعت علما اھل سنت عراق کے سربراہ کے مطابق وحدت پر امن زندگی کی ضمانت ہے اور اس کے لیے کوشش ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

چونتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب مین جماعت اھل سنت عراق کے سربراہ نے کہا کہ اس کانفرنس نے وحدت کی راہ کھولی دی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ہم در پیش چیلنجز کا ہوشیاری سے مقابلہ کرنا ہوگا

 

الملا نے مزید کہا: اس وقت امت میں اتحاد اہم ترین ضرورت ہے اور اس کورونا کی موجودگی میں ہماری ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: شریعت میں وحدت پر بہت تاکید کی گیی ہے  «یا ایها الذین آمنوا» اناسی بار قرآن آیا ہے اور بیس بار «یا ایها الناس» اور «بنی آدم» کا خطاب پانچ بار آیا ہے اور ان سے وحدت کی اہمیت کا اندازہ ہوجاتا ہے۔

 

جماعت اھل سنت عراق رھنما کا کہنا تھا: رسول اکرم(ص) نے مومنین کو ایک جسم کی مانند قرار دیا ہے اور ایک کو تکلیف سب کو محسوس ہوتا ہے۔

 

 

خالد الملا کا کہنا تھا: ہم امت کو در پیش ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: امت اسلامی کا ہر فرد نجات انسانیت کے لیے کوشش کرتا ہے اور اسلامی وحدت جو امام خمینی کی تاکید ہے

اور اسی بنیاد پر حضرت امام خمینی (ره) نے عالمی یوم قدس کا تعین فرمایا اور  امام خامنه‌ای(دام ظله) بھی وحدت اسلامی پر تاکید فرماتے ہیں۔

 

عراق کے سنی علما کے سربراہ : وحدت ہی سے پرامن معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے اور سب کی ذمہ داری ہے کہ وحدت مخالف سازش کا مقابلہ کریں۔

 

انکا کہنا تھا:  آیت‌الله شیخ تسخیری مرحوم کی خدمات امت کے لیے قاب قدر ہے اور وہ امت کی وحدت کا درد رکھتا تھا، انہوں نے ابومهدی المهندس اور حاجی قاسم سلیمانی کے لیے بھی دعا کی۔/

 

3932947

نظرات بینندگان
captcha