بحرین میں جوانوں کو آل خلیفه پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے گرفتار کیا جارہا ہے اور گذشتہ روز بھی «احمد عبدالجلیل»، «سیدفاضل سیدعباس» اور «جعفر صادق» کو «ابوقوه» کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آل خلیفه کی سیکورٹی فورسز نے «ابوصبیع» کے علاقے پر بھی درجنوں گاڑیوں اور کمانڈوز کے ساتھ آپریشن کیا اور «سیدمحمد سالم» اور «سیدعلی مکی» کو گرفتار کرکے لے گیا۔
اس سے پہلے بھی کورونا کے نام پر مذہبی پروگرام منعقد کرانے پر مختلف نوحہ خوان جیسے «جعفر فضل»، «محمود الفردان» اور «عباس الغسره» کو نقد جرمانہ اور قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔
اسرائیل سے سازش کی مخالفت کرنے پر بھی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے «سلمان حسن» اور «قاسم ابراهیم» کو عدالت سے سزا ہوچکی ہے۔/