توہین قرآن کرنے والا ڈنمارکی گستاخ فرانس میں گرفتار

IQNA

توہین قرآن کرنے والا ڈنمارکی گستاخ فرانس میں گرفتار

7:32 - November 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3508487
تہران(ایکنا) فرنچ پولیس نے توہین قرآن کے مرتکب «راسموس پالوڈن» (Rasmus Paludan) کو پیرس میں قرآن سوزی کی منصوبہ بندی کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

فرانس پولیس نے ڈنمارک کے گستاخ قرآن اور شدت پسند پارٹی کے سربراہ راسموس پالوڈن کو پیرس میں گرفتار کرلیا ہے۔

 

پالوڈن پیرس میں اسلام مخالف پروگرام کرنے اور مرکز میدان  «شارل ڈوگل» میں قرآن سوزی کی کوشش پر انکو گرفتار کیا ہے۔

 

فرنچ عدالتی رپورٹ کے مطابق وہ فرانس میں قرآن سوزی اور ویڈیو و تصاویر کو سوشل میڈیا پر وایرل کرنے کا پروگرام ترتیب دے رہا تھا۔

 

فرنچ پولیس کا کہنا تھا: راسموس پالوڈن اس وقت نظر بند ہے اور انکو جلد ملک بدر کرکے انکے وطن پہنچایا جائے گا۔

 

بروکسل میں «مولیبنبیک» حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان اقدامات کی روک تھام کرے گا جبکہ سٹی میئر «کاٹرین موریو» نے کہا ہے کہ وہ پالوڈن کو اس شہر میں داخل نہیں ہونے دے گا۔

 

راسموس پالوڈان جو ڈنمارک میں اسلام کا مخالف اور مسلمانوں کو بیدخل کرنے کا مطالبہ کررہا ہے انہوں نےبرلن کے علاقے «نوکلن» میں بھی قرآنی سوزی کا منصوبہ بندی کیا تھا تاہم وہاں پر انہیں روک کر واپس کیا گیا۔

 

سوئیڈن پولیس  بھی «راسموس پالوڈن» کی جانب سے شہر میں قرآن سوزی کی مخالفت کرچکی ہے۔/

3934891

نظرات بینندگان
captcha