فلم | قاهره اسلامی میوزیم ایک نظر میں

IQNA

فلم | قاهره اسلامی میوزیم ایک نظر میں

8:16 - November 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3508512
تہران(ایکنا) قاہرہ میوزیم اسلامی دنیا کے اہم اسلامی ورثوں میں خزانہ شمار ہوتا ہے جہاں مراکش سے لیکر افریقہ اور یورپ سے لیکر ھند وچین تک کے آثار موجود ہیں۔

قاہرہ میوزیم اسلامی دنیا کے اہم اسلامی ورثوں میں شمار ہوتا ہے جہاں مراکش سے لیکر افریقہ اور یورپ سے لیکر ھند وچین تک کے ہزاروں نادر اشیاء اور وسائل موجود ہیں۔ جنمیں لکڑی، گچ، شیشے اور پتھر کے بنے اشیاء شامل ہیں جو مختلف گیلریوں میں رکھے گئے ہیں۔

 

نادر اشیاء میں ابریشمی اور چاندی کا گھوڑا جو عثمانی دور کا ہے جبکہ سلطنت مملوک کے یادگار اشیاء اور قرآنی نسخے شامل ہیں۔

 

میوزیم میں هندوستان، ايران، چين، شام، مصر، اندلس اور شمالی افریقہ کے نادر اشیاء بھی موجود ہیں۔

 

اس میوزیم کو سال ۱۹۵۲ تک «دارالآثار العربية» (مرکز آثار عربی) کے نام سے پکارا جاتا تھا لیکن بعد میں تركي، ايران، اسپین، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے نادر اشیاء رکھنے کے بعد نام تبدیل کیا گیا۔

 

اس مرکز کو دنیا میں میوزیم اور نادر اشیاء کے مراکز میں اہم ترین تربیتی مراکز میں شمار کیا جاتا ہے جہاں قسم کے قسم کے دھات سے بنی چیزیں موجود ہیں۔

 

میوزیم کے اندرونی حصے میں نادر فریم اور پینٹنگز، تاریخی جملے اور مٹی، گچ اور پتھر کے بنے وسائل جو ایران و مصر اور دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں یہاں پر موجود ہیں۔/

ویڈیو کا کوڈ

3935875

نظرات بینندگان
captcha