امام جمعه نجف: کمانڈروں کی شہادت سے راستہ بند نہیں ہوسکتا

IQNA

امام جمعه نجف: کمانڈروں کی شہادت سے راستہ بند نہیں ہوسکتا

8:24 - December 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3508677
تہران(ایکنا) سیدصدرالدین قبانجی نے کہا کہ ملک شهید سلیمانی اور شہد المهندس کا مشکور ہے اور ان کی شہادت سے مکمل کامیابی کی طرف سفر روکا نہیں جاسکتا۔

صدرالدین القبانجی، امام جمعه نجف اشرف نے جمعہ کے خطبوں میں سردار حاج قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کمانڈر ابومهدی المهندس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا: عراق ان عظیم کمانڈروں کا مقروض ہے اور انکی شہادت سے کامیابی کا سفر روک نہیں سکتا۔

 

امام جمعه نجف اشرف نے امریکی اقدام کو مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ دہشت گرد نمبر ایک ہے اور ابو مھدی المہندس ایک آئیڈیل شخصیت تمام عراقیوں کے لیے ہے.

 

سردار حاجی قاسم سلیمانی اور  ابومهدی المهندس کو انکے دوستوں کے ہمراہ بغداد ائیرپورٹ پر امریکی ڈورون سے نشانہ بنا کر انکو شہید کردیا گیا تھا۔

 

اس کے رد عمل میں ایران نے امریکہ میں سب سے بڑے امریکی اڈہ «عین‌الاسد» کو صوبہ «الانبار» میں میزائیلوں سے نشانہ بنایا۔

 

حملوں کے بعد بتدریج امریکہ نے اعتراف کیا کہ حملوں میں  ۱۱۰ امریکی فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔/

3943255

نظرات بینندگان
captcha