IQNA

8:02 - January 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3508829
تہران(ایکنا) عراق کے اسقف اعظم کے مطابق دورہ عراق کے موقع پر پاپ فرانسیس شیعہ مرجع تقلید سے ملاقات کریں گے۔

فرانس 24 کے مطابق عیسائیوں کے روھانی پیشوا مارچ میں دورہ عراق کے دوران شیعہ دنیا کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کریں گے۔

 

عراقی کلیساوں کے رہنما لوئیس رافائل ساکو کے مطابق مارچ میں دورہ عراق کے دوران  آیت‌الله سیستانی سے  نجف اشرف میں ملاقات کریں گے.

 

خصوصی ملاقات میں امکانی طور پر دونوں مذہبی رھنما « انسانی برادری اور عالمی امن منشور» اور شدت پسندی کی مذمت کے حوالے سے ایک سند پر دستخط کریں گے۔

 

اس سے پہلے ایسے ہی ایک یادداشت پر پاپ فرانسیس مصرمیں احمد طیب» شیخ الازهر کے ہمراہ دستخط کرچکے ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاپ فرانسیس پانچ سے آٹھ مارچ کے دوران عراق کا دورہ کریں گے۔/

3950483

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: