انڈونیشیاء؛ مدرسہ امام رضا(ع) کا افتتاح + تصاویر

IQNA

انڈونیشیاء؛ مدرسہ امام رضا(ع) کا افتتاح + تصاویر

9:56 - February 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3508853
تہران(ایکنا) ولادت حضرت زهرا(س) اور عشرہ فجر کی مناسبت سے مدرسہ امام رضا(ع) کا افتتاح جکارتہ میں کیا گیا جہاں علما اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ولادت حضرت زهرا(س) اور عشرہ فجر کی مناسبت سے مدرسہ امام رضا(ع) کا افتتاح کیا گیا، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد جکاریہ اسلامی مرکز کے حجت‌الاسلام والمسلمین عبدالمجید حکیم الهی نے خطاب کیا۔  انکا کہنا تھا کہ حضرت آیت‌الله قمی و حضرت آیت‌الله اعرافی کی تاکید تھی کہ یہاں پر مدرسے کا قیام ضروری ہے اور خدا کے فضل اور امام عصر(عج) کی عنایت سے مدرسہ امام رضا(ع) کا افتتاح جامعة المصطفی(ص) العالمیه کے تعاون سے ممکن ہوا۔

 

انہوں نے مدرسہ امام رضا(ع) کےقیام کو ترویج معارف و علوم اسلامی کے حوالے سے ضروری قرار دیا۔

 

حجت‌الاسلام حکیم الهی نے مدرسہ کے قیام کو فقہ و احکام اور تعلیمات قرآن و اهل بیت(ع) کی ترویج کے حوالے سے علاقے میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تجربہ کار اساتذہ کی تربیت بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔

 

جکارتہ اسلامی مرکز کے سربراہ نے کہا کہ طلبا چھ سالہ کورس میں «شرح اللُمعه» تا «کفایة الاصول» اور پھر درس خارج کے مرحلے تک پہنچیں گے جہاں سے وہ ترویج معارف اسلامی میں خدمات انجام دیں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس وقت مدرسہ علمیه امام رضا(ع) میں درس مقدماتی اور اعلی سطحی دروس کے طلبا موجود ہیں اور جامعة المصطفی(ص) العالمیه کے تعاون سے اس سلسلے کو بہتر بنائیں گے۔

 

آیت‌الله علیرضا اعرافی نے خطاب میں مدرہ علمیه امام رضا(ع) کے قیام کو مدارس کے پروگرام میں اہم قرار دیا۔

 

رسالت طلباء

حضرت آیت‌الله اعرافی نے طلبا کے لیے تزکیہ و تقوی اور تربیت و ترویج اخلاق اسلامی کو طلبا کی رسالت میں سرفہرست قرار دیتے ہوئے فعالیت کی تاکید کی۔

 

انہوں نے امت اسلامی کی تربیت و تقوی اور جوانوں کی اصلاح کو دیگر ذمہ داریوں میں قرار دیا۔

 

تربیت علماء

آیت‌الله اعرافی نے باکردار علما معاشرے کو پیش کرنے کو مدرسہ کے بینادی اھداف قرار دیتے ہوئے قم میں مدارس کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

 

انکا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینی (ره) اور حضرت آیت‌الله خامنه‌ای ہمیشہ امت کی وحدت اور تمدن اسلامی کی تقویت پر تاکید فرماتے رہے ہیں۔

 

حوزه امام رضا(ع) اور مدارس قم میں تعاون

انکا کہنا تھا کہ اساتذہ و طلبا کی تربیت کے حوالے سے قم میں مدارس انڈونیشیا کے مدرسہ امام رضا سے ہر قسم کے تعاون کے لیے کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔.

 

حجت‌الاسلام و المسلمین متقی، نماینده جامعة المصطفی(ص) نے خطاب میں مدرسہ علمیه امام رضا(ع) کے قیام کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس مدرسے کے قیام سے عراق و ایران کی طرح یہ مرکز بھی علمی خدمات انجام دیں گے

 

پروگرام میں حاضر دیگر دانشوروں نے بھی اس مدرسے کے قیام پر خوشی کا اظھار کیا۔/

.

3951641

نظرات بینندگان
captcha