
ترک میڈیا کے مطابق مصری حکومت نے غزہ کے ساتھ حساس گزرگاہ رفح کو کھولنے پر آمادگی ظاہر کردی۔
تاہم مصری حکومت نے واضح نہیں کیا ہے کہ یہ گزرگاہ کتنی مدت کے لیے کھولا گیا ہے۔
رفح گزرگاہ کھولتے ہی غزہ سے مسافروں کی پہلی بس مصر پہنچ چکی ہے .
مصر و غزه کے درمیان مذکورہ گزرگاہ قاهره میں فلسطینی گروپوں سے ملاقات و مذاکرات کے بعد کھولنے کا فیصلہ ہوا۔
مذکورہ گزرگاہ غزه کومصر سے ملاتا ہے جہاں سے بوقت ضرورت انسانی ہمدردی کے تحت اس گزرگاہ کو کبھی کبھی کھولا جاتا ہے۔
اسرائیل نے سال ۲۰۰۷ میں حماس کی الیکشن میں کامیابی کے بعد دباو ڈالنے کے لیے غزہ کا محاصرہ شروع کیا اور تمام ہوائی، زمینی اور دریائے راستے بند کردیا۔/