ویٹکن وفد حرم علوی میں + تصاویر

IQNA

ویٹکن وفد حرم علوی میں + تصاویر

8:15 - February 12, 2021
خبر کا کوڈ: 3508892
تہران(ایکنا) ویٹکن وفد نے نجف اشرف پہنچنے کے بعد شیعہ مرجع تقلید سے ملاقات کی اور حرم امام علی(ع) کی زیارت کی۔

جمعرات کو ویٹکن وفد نے پاپ فرانسیس کی نمایندگی میں نجف اشرف کا دورہ کیا ااور شیعہ مرجع تقلید سے ملاقات کے بعد روضہ امام علی (ع) پر حاضری دی۔

 

ویٹکن وفد نے «میتیا لیسکوفار» کی سربراہی میں نجف کا دورہ کیا ہے اور آیت الله سیستانی سے پاپ کی ملاقات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ویٹکن وفد نے تاکید کہ کہ پاپ شیعہ مرجع تقلید اور حرم کی زیارت کے مشتاق ہے۔

 

ویٹکن وفد نے عراقی نمایندوں کے ساتھ حرم امام علی(ع) پر حاضری دی اور عقیدت کا اظھار کیا۔

 

ویٹکن کو وفد کو حرم کے مختلف پروجیکٹ اور زایرین کے سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

 

پاپ فرانسیس ممکنہ طور پر پانچ مارچ کو شیعہ مرجع آیت‌الله سیستانی سے ملاقات کریں گے۔/

 

3953540

 

نظرات بینندگان
captcha