ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے اسپلنجی کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی طلاع پر آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد مارے گئے جب کہ 2 فرار ہو گئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی بھی ہوا، ہلاک دہشتگرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
تاہم دہشت گردوں کا تعلق کس کالعدم تنظیم سے تھا یہ سامنے نہیں آسکا ہے۔ حکومت نے مچھ واقعے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔/