کاظمین کی سیکورٹی پر وزیراعظم کی تاکید

IQNA

کاظمین کی سیکورٹی پر وزیراعظم کی تاکید

14:52 - March 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3509013
تہران(ایکنا) خصوصی سیکورٹی اجلاس میں وزیراعظم نے زائرین امام موسی کاظم(ع) کی سیکورٹی کا جایزہ لیا۔

عراقی میڈیا کے مطابق بغداد میں زایرین کے راستے میں دھماکے کے بعد وزیراعظم نے اجلاس میں زایرین امام موسی کاظم(ع) کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔

 

رپورٹ کے مطابق اعلی سطحی سیکورٹی اجلاس میں  الکاظمیه دھماکے کے بعد کی صورتحال کا جایزہ لیا گیا جبکہ زایرین کی حفاظت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا.

 

اجلاس میں اعلی سیکورٹی افسروں نے  شهادت امام موسی کاظم(ع) کے موقع پر دھماکے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

 

اجلاس میں  شهادت امام موسی بن جعفر(ع) کے حوالے سے مختلف شہروں سے آنے والے داخلے راستوں پر سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ ہوا۔

 

پیر کے دن زایرین امام موسی کاظم کے راستے پر پل ایمہ کے قریب دھماکہ ہوا جسمیں ایک شہادت کے علاوہ سات افراد زخمی ہوگیے تھے۔

 

عراقی سیکورٹی نے بڑے منصوبے کی ناکامی کا بھی دعوی کیا ہے۔

 

سیکورٹی زراِئع کے مطابق جلوس امام موسی کاظم(ع) پر خودکش حملے کی تیاری کرنے والے تین مشکوک افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

ان دنوں شهادت امام موسی کاظم(ع) کے حوالے سے بغداد- کاظمین کے شہروں میں بڑی تعداد میں عزادار موجود ہیں۔/

3958524

 

نظرات بینندگان
captcha