روزنامه الخلیج امارات کے مطابق ریڈیو شارجہ نے رمضان کے حوالے سے ««كأنه هو» (گویا وہ خود ہے)
کے عنوان سے تقلیدی مقابلہ حسن قرآت شروع کیا ہے جس کا مقصد معروف قرآء کی روایت کو زندہ رکھنا اور انکو نئی نسل میں منتقل کرنا ہے۔
ریڈیو شارجہ کا قرآنی مقابلہ سوشل میڈیا کے زریعے سے منعقد کیا جارہا ہے تاکہ حسن قرآت کے حوالے سے نئی صلاحیتوں کو سامنے لایا جاسکے۔
مقابلوں میں شرکت کے خواہشمند افراد کسی بڑے قاری کی تقلید میں تلاوت کی ویڈیو فائل کو سوشل میڈیا کے زریعے سے ریڈیو شارجہ کے لیے شارجه (# مسابقة-كأنه-هو) کے ساتھ ارسال کرسکتے ہیں تاکہ ججز انکی تلاوت کے حوالے سے فیصلہ کرسکے۔
مقابلوں میں شرکت کے لئے ضروری ہے کہ قاری جس قاری کی تقلید کررہا ہے اس کا نام بتائے، کسی بھی طرح کی نقل سے پرہیز، واضح چہرے کے ساتھ ویڈیو فائل ارسال کریں تاکہ اگلے مرحلے میں اس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ساتھ رابطہ ممکن بنایا جاسکے۔
مقابلوں کے لئے پچاس ہزار درہم پوزیشن ہولڈرز کے مختص کیا گیا ہے۔/